Saturday, December 7, 2019

برطانیہ کے شہر کیمبر ج میں پہلی ماحول دوست مسجد

                                          برطانیہ کے شہر کیمبر ج میں پہلی ماحول دوست مسجد

برطانوی شہر کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کردیا۔23ملین پاؤنڈ  (پاکستانی تقریباً 4ارب 68کروڑ روپے)  کی مالیت سے تعمیر ہونے والی اس مسجد میں بیک وقت ایک ہزار (1000)  نمازی نماز پڑھ سکیں گے۔  مسجد کی زیر زمین بنائی گئی کار پارکنگ میں 80سے زائد گاڑیاں اور 300  کے  قریب سائیکلیں پارک کی جاسکیں گی۔ مسجد کو مارکس بار فیلڈآرکیٹیکٹس کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کو ماحول دوست بنانے کے لئے ایسے درختوں کی لکڑیاں حاصل کی گئی ہیں جنکے کٹوتی سے جنگلات کو نقصان نہیں ہوتا۔ جب کہ مسجد کی تعمیر میں چھت کو اس طرح Design  کیا گیا ہے کہ  روشنی سارا سال اندر آتی رہے۔

(بشکریہ  روزنامہ جنگ کراچی،  مورخہ  06 جون 2019)

No comments:

Post a Comment