مکہ کی پہاٖڑیوں پر غیر قانونی مقیم پاکستانی گرفتار
سعودی پولیس نے مکہ کی پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان افراد نے پہاڑیوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں۔ وہ چُھپ چُھپا کر قریبی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کرکے گزر بسر کر رہے تھے۔ مکہ پولیس کے مطابق ان غیر قانونی تارکین کی گرفتاری ایک مسئلہ تھی۔ وہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔ اور بعض اوقات پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کرتے تھے۔ انکی گرفتاری کے لئے دن کی بجائے رات کی تاریکی میں کاروائی کا منصوبہ بنایا گیا جو کامیاب رہا۔
No comments:
Post a Comment