جلتے ہوئے پہاڑ اور دیوہیکل گڑھے - عجائبات دنیا
آسٹریلیا کے اسٹیٹ ساؤتھ ویلز میں موجود ماؤنٹین ونجن کی خاص بات یہ ہے کہ اسکو برننگ ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے جو کہ مسلسل چھ ہزار سال سے جل رہا ہے۔ اسکے مرکز کی گہرائی تقریباً تیس میٹر ہے جہاں سے یہ آگ پیدا ہورہی ہے ۔کہیں شعلے سے جلتے ہیں تو کہیں سے محض دھواں نکلتا رہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ہی طرح آذربائیجان میں بھی ایک پہاڑ ہے (تصویر اوپر ملاحظہ کیجئے) جو مسلسل چار ہزار سال سے جل رہا ہے جبکہ ترکمانستان میں ایک دوہیکل گڑھا (تصویر اوپر ملاحظہ کیجئے) ہے جسکو "جہنم کا دروازہ" کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ گڑھامسلسل چالیس سال سے جل رہا ہے (اسکی دریافت1971 میں ہوئی)۔۔
No comments:
Post a Comment