Friday, December 20, 2019

Hungray Scholarships for Pakistani, Programme Managed by HEC, Pakistan


ANNOUNCEMENT
HUNGARY SCHOLARSHIPS FOR PAKISTANI STUDENTS UNDER ACADEMIC AND RESEARCH LINKAGES

Deadline 15th, January 2020

The Higher Education Commission (HEC) invites applications from Pakistani/AJ&K nationals for the Stipendium Hungaricum Scholarship Programme (2020-21), launched by the Hungarian Government under Higher Education and Scientific Exchange Programme for Bachelors, One-Tier Master's, Masters and PhD studies. All awards will be made on the basis of academic merit, quality of research proposals and potential of the applicants as well as the likely impact of their work on the development of Pakistan. The programme is managed by HEC, Pakistan and the Tempus Public Foundation, Hungary.

SCHOLARSHIP TYPES:
Stipendium Hungaricum Scholarships are available for Pakistani students fulfilling basic eligibility criteria in specified disciplines and other requirements of Hungarian universities under the following programs:
  1. Bachelor Degree                     (after 12 years education)
  2. One-Tier Master's Degree         (after 12 years education)
  3. Master Degree                     (after 16 years education)
  4. PhD Degree                          (after 18 years education)
Study Fields, Major Subjects & Qualifications:
For detail of specified Discipline List where you can check Major Subjects and Pattern please click and download the page from HEC official site given below…
Information About Pprograms And Field Of Study:
Ec Please visit the following website for more information….

Law Admission Test (LAT) 5 year undergraduate LLB Degree programme


ANNOUNCEMENT
LAW ADMISSION TEST (LAT) 5-YEAR UNDERGRADUATE LLB DEGREE PROGRAM
Deadline for Online Registration
January 15th, 2020 
The Higher Education Commission Pakistan is conducting Law Admission Test (LAT) for Applicant desirous to get admission in 5 year undergraduate LLB Degree programme in HEC/PBC recognized public and private sector universities/institutions and recognized colleges affiliated with public sector universities in compliance with direction of the Honourable Supreme Court vide its order dated March 6th 2018 and judgment dated August 31st 2018.

Eligibility:

·         Student who have passed Higher Secondary School Certificate (HSSC) or equivalent /Grade 12 education.
·         Students who have appeared in the final examination of HSSC or equivalent/Grade 12 education and are waiting for result.

Test Pattern and Syllabus:

·         Please visit website or see below image.

Detail of Examination Centers:

·         The test will be conduct in major Cities.

How to Register:

·         Please Visit the following link https://etc.hec.gov.pk where you will have to log in with opening an account (if you do not have).
·         In case of difficulty during online registration, please visit https://onlinehelp.hec.gov.pk/  or visit HEC Secretariat or contact HEC regional centers for guidance.
·         Test Fee is rupees 500 only. For more and detailed information please visit



Date of Test:

·         Date of Test will be announced on HEC website https://www.hec.gov.pk and https://etc.hec.gov.pk

Thursday, December 19, 2019

گیارہ ہزار قید پاکستانیوں کے لئے علامتی احتجاج

بیرون ممالک گیارہ ہزار قید پاکستانیوں کے لئے
 طالبعلموں کا علامتی احتجاج


جسٹس پروجیکٹ پاکستان کے زیرانتظام اسلام آباد ایف 9 کے پارکم میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بیرون ممالک قید  پاکستانیوں کی رہائی کے لئے ایک علامتی احتجاج کیا۔ ان طلبہ و طالبات کا مطالبہ تھا کہ ان گیارہ ہزار قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ علامتی احتجاج میں شریک ایک شخص وکیل خان نے بتایا کہ اسکا بیٹا خاندانی دشمنی سے بچنے کے لئے 2012 میں سعودیہ عرب بغرض ملازمت چلاگیا۔ جہاں اس نے بطور ڈرائیور ملازمت کی اور 2016 میں وہ واپس آرہا تھا کہ اسکی روانگی سے صرف 4 دن قبل اسکے ایک سعودی عرب مقیم پاکستانی دوست نے اسکو ایک بیگ دیا کہ اس میں کچھ کپڑے اور پرفیومز ہیں میری فیملی کو دیدینا۔ بیگ لیکر میرا بیٹا واپس اپنی گاڑی کی جانب آیا ۔ اس نے بیگ اپنی گاڑی میں رکھا اور قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے چلا گیا۔نماز کے بعد وہ واپس آکر اپنی گاڑی میں بیٹھا ہی تھا کہ کچھ لوگ سادہ لباس میں آئے اور انہوں نے بیگ کی تلاشی لی جس میں سے ہیروئین برآمد ہوئی۔ اسکو پندرہ سال قید کی سزا ہوگئی اور سزا کی اطلاع ملتے ہی اسکی ماں بھی اپنی زندگی کی بازی ہار گئی۔ وکیل خان کا کہنا ہے کہ اسکے مخالفین نے اسکے بیٹے کو انجانے میں ہیروئین دیکر پھنسوایا ہے۔ اس ہی طرح بہت سی فیلمیز اس علامتی احتجاج میں شریک تھیں جنکے پیارے دیار غیر میں کردہ یا ناکردہ جرائم کی سزا کی پاداش میں قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر سیمی ایزدی نے متاثرین اور طلبہ و طالبات کو یقین دلایا کہ حکومت اس معاملے پر متاثرین قیدیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شروع سے ہی پرعزم ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ 11ہزار قید پاکستانیوں میں سے تین ہزار تو صرف  سعودی جیلوں میں ہیں۔

بشکریہ ڈان نیوز

مکہ کی پہاٖڑیوں پر غیر قانونی مقیم پاکستانی گرفتار

مکہ کی پہاٖڑیوں پر غیر قانونی مقیم پاکستانی گرفتار


سعودی پولیس نے مکہ کی پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان افراد نے پہاڑیوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں۔ وہ چُھپ چُھپا کر قریبی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کرکے گزر بسر کر رہے تھے۔ مکہ پولیس کے مطابق ان غیر قانونی تارکین کی گرفتاری ایک مسئلہ تھی۔ وہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔ اور بعض اوقات پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کرتے تھے۔ انکی گرفتاری کے لئے دن کی بجائے رات کی تاریکی میں کاروائی کا منصوبہ بنایا گیا جو کامیاب رہا۔  

Saturday, December 14, 2019

پاکستانی طلبہ اور ڈیولپر مقابلہ میں حصہ لیں اور ایک لاکھ امریکی ڈالر جیتیں

مائیکروسوفٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزیراعظم پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے امیجین کپ 2020 کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز کردیاہے۔ یہ طلبہ اور ڈیولپرز کے لئے نادر موقع ہےکہ اپنے ہُنر کو عالمی سطح پر منوانے اور ایک لاکھ امریکی ڈالر جیتنے کے لئے مقابلوں میں شرکت کریں۔ خواہشمند طلبہ درج ذیل لنک پرجاکر خود کو 15 دسمبر2019 سے پہلےرجسٹر کروالیں۔ مقابلوں کو براہ راست ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پیش کیا جائیگا۔۔

Wednesday, December 11, 2019

کنیڈا - مختصر لیکن جامع تاریخ و اپ ڈیٹس


کنیڈا -دنیا کا دُوسرا بڑا مُلک بہ لحاظ رقبہ
 کنیڈا کا شمار براعظم امریکہ کے شمالی ممالک میں ہوتا ہے۔ کنیڈا اپنے رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ کنیڈا کا مجموعی رقبہ 99 لاکھ اسکوائر کلومیٹر ہے۔ اور اسکی مجموعی آبادی 3 کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ ہے۔ لفظ کنیڈا قدیم شمالی امریکی قبیلہ آئروکوئس جو کے دریائے سینٹ لارنس کے کنارے آباد تھا انکی زبان آئروکوئن کے لفظ کینیٹا سے مشتق ہے۔ جسکے معنی گاؤں کے ہیں۔ کنیڈا کوسب سے پہلے فرانس  کے بریٹن ایتھک گروپ سے تعلق رکھنے والے جیک کرٹیئر نے 1934 میں دریافت کیا۔شمالی امریکی قبیلہ آئروکوئس اور فرانس کے درمیان 56 سال تک اقتدار اور طاقت کی جنگ لڑی گئی جسکو ہروون وار بھی کہا جاتا ہے ۔ آئروکوئس اپنی ملکی حدود کو وسعت دینا چاہتے تھے اور فر یعنی بھیڑوں کی کھال کی تجارت کے لئے شمالی امریکی ملکوں اورفرانس کے درمیاں بطور مڈل مین اپنی اجارہ داری کے خواہش مند تھے۔ آئروکوئس قبیلہ کے لوگ اب بھی چھ ممالک میں موجود ہیں لیکن بناء اپنی خاص شناخت کے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آئروکوئس قبیلہ نے ہی اینٹاریو اور نیویارک کو 4ہزار سال قبل آباد کیا تھا اور وہی آبادکاری مستقل چلی آرہی ہے۔ کنیٖڈا میں آج بھی 600 سے زیادہ فرسٹ نیشن یا یو سمجھ لیئے کہ بانی سرزمین  کنیڈا قبائل کے لوگ موجود ہیں۔ جن برٹش کولمبیا میں مقیم انڈین بینڈ، البرٹا میں اسٹورجین لیک فرسٹ نیشن، اور کیوبک میں مناواں کے اٹیکامیکیو قبائل جبکہ 60 سے زیادہ قدیم اور بنیادی زبانوں کے بولنے والے بھی موجود ہیں۔ کنیڈا 10 صوبوں اور تین ملحقہ علاقے جو شمال میں واقع ہیں پر مشتمل ہے۔ جبکہ چھوٹے بڑے ملا کر 253 کے قریب قریب شہر اور قصبے ہیں۔ لندن میں منعقد ہونے والی 1866 کی لندن کانفرنس کے نتیجے میں کنیڈا کے اکثریتی صوبوں نے باہمی مشاورت سے کنیڈا کو بطور آزاد و خودمختار ملک ڈیکلئیر کردیا جسکی تاریخ یکم جولائی 1867 تھی۔ اسی مناسبت سے یکم جولائی کو کنیڈا کا قومی دن منایا جاتا ہے۔
کنیڈا میں زبانیں اور مذاہب
کنیڈا میں سب سے زیادہ رومن کیتھولک مذہب کے ماننے والے ہیں جنکا تناسب 67۔3 فیصد ہے اور 23.9 فیصدی لوگ کسی بھی مذہب پر یقین نہیں رکھتے۔ جبکہ اسلام کنیڈا میں سب سے تیزی سے فروغ پانے والا دین ہے۔جسکے ماننے والے 7.2 فیصد ہیں۔ لیکن اس میں یقیناً مختلف اسلامی طبقات،مسلک کے لوگ بھی ہونگے۔جبکہ ہندو، سکھ اور بدھ ازم کے ماننے والے بھی بڑی تعداد میں کنیڈا میں حصول تعلیم، کاروبار اور ملازمت کی غرض سے رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ زبانوں کی بات کی جائے تو کنیڈا میں آفیشلی دو زبانیں بولی جاتی ہیں انگلش اور فرنچ جبکہ باقی اکثریتی بولی جانے والی زبانوں میں منڈرین (چائنیز)، کینٹونیز، پنجابی اور ھندی (اردو) سرفہرست زبانیں ہیں۔ واضح رہے دنیا میں اگر کسی ملک کو مِنی پنجاب کہا جاتا ہے تو وہ کنیڈا ہے۔ کنیڈا میں ہندوستان اور پاکستان سے جانے والے اہل پنجاب کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو وہاں کاروبار سے لیکر ملازمت تک میں اچھی تعداد میں شریک ہیں۔ حتیٰ کہ پنجابی لوکل ٹی وی چینلز بھی موجود ہیں۔
کنیڈا کا ڈائلنگ کوڈ  1+ ہے 

کنیڈا کے ساتھ ملحقہ ممالک کی سرحدوں کی تفصیلات
کنیڈا امریکہ براعظم میں شمالی جانب واقع ہے۔ کنیڈا کے مغرب میں امریکی ریاست الاسکا جبکہ جنوب میں امریکہ ہی کی مزید بارہ ریاستوں کی سرحدیں ملتی ہیں۔ جبکہ کنیڈا کی سمندری سرحدیں گرین لینڈ سے ملتی ہیں جو کہ ڈنمارک کے زیر سایہ ایک خودمختار ریاست ہے۔جبکہ سینٹ پئیر اور میکویلون  جو کہ فرانسیسی جزیرہ نماء علاقے ہیں انکی سمندری سرحدیں بھی کنیڈا سے ملتی ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کنیڈا کی سمندری سرحدوں کی روس کے ساتھ بھی شراکت داری ہے۔
کنیڈا کے اہم قدرتی، تفریحی اور تاریخی مقامات
تاریخی و قدیم مقامات کی بات کی جائے تو فی الوقت کنیڈامیں 20 ہیریٹیج مقامات ہیں جو یونیسکو کے ڈیکلئیرڈ ہے۔ جن میں 9 ثقافتی ، 10 قدرتی اور 1 عمومی تاریخی و قدیمی جگہہ ہے۔جن میں سے کچھ کے نام درج ذیل ہیں۔۔
نمبر 1۔ راکی ​​ماؤنٹین پارکس
نمبر 2۔ ڈایناسور پروونشل پارک
نمبر3 ۔ گروس مورنے نیشنل پارک
نمبر 4۔ ھیڈ اسمیشڈ بفالو جمپ
نمبر 5۔ کوبیک کا تاریخی ضلع
نمبر 6۔ جوگنس فوسل کلف
نمبر 7۔ کلوین / ورنجیل سینٹ الیاس / گلیشیر بے
نمبر 8 ۔ لینڈ اسکیپ آف گرینڈ پرے
نمبر 9۔ اولڈ ٹاؤن لیونن برگ
نمبر 10۔ پماچیون اکی
جبکہ کنیڈامیں ایک تاریخی مقام ایسا بھی دریافت ہوا ہے جہاں زمانہ قدیم کی تحریریں دیواروں پر لکھی ہوئی ہیں۔
کنیڈا کا حکومتی اور انتظامی ڈھانچہ



کنیڈا میں آئینی بادشاہت اور جمہوری نظام حکومت دونوں موجود ہیں۔ آئینی باشاہت جسکی ملکہ کوئین ایلزبتھ ہیں۔ جو برطانیہ اور کنیڈا کے علاوہ مزید چودہ ممالک کی بھی ملکہ ہیں۔جن میں سرفہرست آسٹریلیا، بہاماس، نیوزی لینڈ، پپوانیوگنی اور سلومون آئی لینڈ ہیں۔ جبکہ پارلیمانی جمہوریت کے تحت ملک کا انتظامی نظام وزیراعظم سنبھالتا ہے اور وزیر اعظم کا انتخاب ملکہ کا منتخب کردہ گورنرجنرل کرتا ہے۔ جبکہ گورنرجنرل کی مدت پوری ہونے پر نئے گورنر جنرل کا انتخاب ملکہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرتی ہیں۔ آئینی اختیارات ملکہ کو حاصل ہیں لیکن انتظامی معاملات چلانے میں وزیر اعظم بااختیار ہوتا ہے لیکن ملکہ کی منظوری کیساتھ۔ موجودہ کنیڈین وزیراعظم جو کنیڈا کے 23ویں وزیراعظم بھی ہیں کا نام جسٹن پیئر جیمز ٹروڈو ہے جبکہ گورنر جنرل ایک خاتون ہیں جنکا نام جولی پیوٹی ہے. کنیڈا میں سینیٹرز کی تعداد فی الوقت 105 ہے۔ جبکہ ہاؤس آف کامن کے میمبرز کی تعد اد 338 ہے۔ 2015 میں کنیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی نژاد کنیڈین خاتون سلمہ زاہد بطور ممبر پارلمینٹ منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ لیکن فروری 2018میں سلمہ زاھد نے میڈیکل کی بناء پر پارلمینٹ سے چھٹی لے لی۔ سلمہ زاھد کو نان ھڈکن لیمفومیاء اسٹیج 4 کا مرض لاحق ہے۔ بہتر ٹریٹمنٹ اور احتیاط سے اس مرض سے لڑا جاسکتا ہے اور خوشگوارزندگی گزاری جاسکتی ہے۔

کنیڈا میں ملکی اور داخلی حفاظت کے ادارے


کنیڈین آرمی، ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل ڈیفینس کے ماتحت ہے۔جسکا ہیڈ کوارٹر اوٹاوا میں ہے۔ کنیڈین آرمی کا کمانڈر انچیف کنیڈین گورنر جنرل ہوتا ہے جو فی الوقت ایک خاتون ہیں۔ جبکہ سربراہ فوج لیفٹنٹ جنرل  وین آئیر ہیں۔ جبکہ سیکنڈ موسٹ سینئر آرمی افسر جو کمانڈر انچیف کے بعد ہوتا ہے اس کو چیف آف ڈیفینس اسٹاف کہا جاتا ہے موجودہ چیف آف ڈیفینس اسٹاف جوناتھن ہالبرٹ ہیں۔ کنیڈین آرمی میں فی الوقت 71ہزارریگولر فوجی جوان، جبکہ ریزرو فورس میں 28ہزار کے قریب جوان ہیں۔ ریگولر فورس میں9ہزار خواتین اور ریزرو فورس میں 4ہزار خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ داخلی حفاظتی ادارے یعنی پولیس کی بات کی جائے تو کنیڈین پولیس کا پورا نام رائل کنیڈین ماؤنٹیڈ پولیس ہے۔ جس کے افسران و جوا ن کی تعداد مجموعی طور پر 69ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جبکہ سٹی وائز پولیس کا سربراہ ہوتا ہے جسکا انتخاب شہر کا میئر 
کرتا ہے اور انتخاب میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ پولیس چیف شہر کا مقامی ہو۔ کنیڈین پولیس کی انتظامی و اختیاری باگ ڈور کمشنر کے ہاتھ میں ہوتی ہے جو کہ منسٹری آف پبلک سیفٹی کے ماتحت ہوتا ہے۔ جبکہ پولیس کے احتساب کے لئے ایس آئی یو کے نام سے ایک صوبائی یا اسٹیٹ لیول کی  ایجنسی ہے جو ضلعی، شہری اور قصباتی سطح پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی کرتی ہے اور اس کے جرائم میں ملوث ہونے والے افسران کے حوالے سے تحقیقات بھی۔
کنیڈا کے حوالے سے کچھ خاص اور دلچسپ حقائق





کنیڈا بہ لحاظ رقبہ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

کنیڈا دنیا کے تعلیمی لحاظ سے بلند ترین تناسب رکھنے والا ملک ہے کنیڈا کی تقریباً آدھی آبادی کالج ڈگری کی حامل ہے

کنیڈا دنیا میں سب سے زیادہ جھیلوں والا شہر ہے۔ 3اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ رقبہ والی جھیلوں کی تعداد 31ہزار7 سو سے زیادہ ہیں۔ جن میں سے پانچ سو یا زائد جھیل ایسی ہیں جنکا پھیلاؤ 100 اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ ہے

کنیڈا کو دنیا میں فی مربع اسکوائر کلومیٹر سب سے کم آبادی رکھنے والے ملک کا اعزاز بھی حاصل ہے جہاں آبادی کا 
تناسب 3.7 افراد فی مربع اسکوائر کلومیٹر ہے

چرچل کنیڈا کا ایک قصبہ ہے جہاں کاروں اور گاڑیوں کا دروازہ لاک کرنا قانوناًممنوع ہے تاکہ برفانی ریچھ کے حملے کی صورت میں کوئی بھی پیدل راہگیر نزدیکی کار میں پناہ لے سکے۔

کنیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں گاڑیوں کے لئے پولربیئر نمبر پلیٹس کا استعمال کیا جاتا ہے جسکا آغاز 1971سے ہوا۔ کیوں کہ بیئر (ریچھ) کنیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ان پولربیئر نمبر پلیٹس کی شکل مکمل ریچھ کی صورت میں ہوتی ہے۔

کنیڈا دنیا کا طویل ترین سمندری کنارا رکھنے والا ملک ہے جس کی لمبائی 1لاکھ 52ہزار 1سو میل ہے۔اور کنیڈا کا تمام پڑوسی ممالک سے سمندری بارڈر لگتا ہے  بجائے خشکی کے۔

اٹھارہ سو چھیانوے (1896) کلومیٹر لمبائی کے ساتھ کنیڈا کی "ینج" گلی دنیا کی سب سے طویل ترین گلی ہے امریکہ اور کنیڈا کا بارڈر دنیا کا سب سے طویل ترین بارڈر ہے اور یہاں دفاعی لحاظ سے حفاظتی فقدان ہے۔

کنیڈا  کے پاس ایک معاہدے کے بعد ایسا کوئی بھی ہتھیار نہیں ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکے۔ اوریہ معاہدہ 1984میں ہواتھا۔

کنیڈا کےحوالے سے ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کنیڈا کا کافی بڑا حصہ زمین کے کئی (معلوم) مقامات کے مقابلے میں بہت کم کشش ثقل (گریویٹی) کا حامل ہے۔ بلکہ کنیڈا میں میگنیٹک ہل کے نام سے پہاڑی راستہ ہے جہاں گاڑیاں اگر نیوٹرل کرکے روک دی جائیں تو وہ نیچے سے اوپر کی جانب چلنا شروع ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ ایسے راستے مدینہ تا مکہ کے درمیاں بھی ہیں جنکو وادی جن کے نام سے یاد کیاجاتا ہے ، لداخ میں بھی ہیں اور امریکہ اور چلی میں بھی ہیں۔

کنیڈا کی معاشی صورتحال


کنیڈا سال بہ سال معاشی لحاظ سے ترقی کرنے والا ملک بنتا جارہا ہے۔ مثبت جی ڈی پی کے لحاظ سے کنیڈا کا نمبر دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ جبکہ کنیڈامیں سروس انڈسٹری کا حصہ سب سے زیادہ ہے تقریباً 76 فیصد لوگ سروس انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ بالخصوص ٹرانسپورٹیشن، ایجوکیشن،طبی سہولیات کی خدمات،مواصلات، بینکنگ،سیاحت اور سرکاری ملازمت سرفہرست ہیں۔ جبکہ تیل اور آٹوموبائل کی صنعت کا بھی کنیڈا میں اہم کردار ہے۔
کنیڈا میں غیر ملکی طلبہ کے لئے تعلیم کا حصول


کنیڈا میں غیر ملکی طلبہ بالخصوص پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کےلئے تعلیم کا حصول ساتھ ساتھ رہائش اور کمائی کے ذرائع بانسبت دیگر ممالک یوں بھی آسان،سستے اور مناسب ہیں کہ کنیڈا میں ایک بڑی تعداد انڈین اور پاکستانی رہتی ہے بالخصوص پنجاب سے لسانی تعلق رکھنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کنیڈا میں ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنیڈا کو اب مِنی پنجاب بھی کہا جانے لگا ہے۔جبکہ ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کنیڈامیں ملازمت،سرکاری ملازمت، کاروبارمیں شریک ہے۔ وسیع جائداد کے حامل ہونے کی وجہ سے نئے آنے والے ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کو کنیڈا میں نسبتاً کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کھانے کے لحاظ سے بھی کنیڈا میں ایشیائی دیسی کھانے کاحصول آسان ہے۔تعلیمی اور رہائشی اخراجات بھی کنیڈا میں مناسب میں ہیں۔ کنیڈا کی جانب سے حال ہی میں اسٹوڈنٹ دائریکٹ اسٹریم ویزاء جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اس پالیسی میں بتائی گئی اہلیت، شرائط و ضوابط کو رکھنے اور پورا کرنے والے تعلیم کے خواہشمند کو محض بیس دنوں کے مختصر ترین وقت میں کنیڈا جسی خوابوں کی سرزمین والے ملک کا ویزاء مل جاتا ہے۔تعلیم کی تکمیل کے بعد کنیڈا کم سے کم 8 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 3 سال کا پوسٹ اسٹڈی ورک پرمٹ جاری کرتا ہے۔


Tuesday, December 10, 2019

حیرت انگیز جلتے ہوئے پہاڑ اور گڑھے۔۔۔!!!!!







جلتے ہوئے پہاڑ اور دیوہیکل گڑھے - عجائبات دنیا 

آسٹریلیا کے اسٹیٹ ساؤتھ ویلز میں موجود ماؤنٹین ونجن کی خاص بات یہ ہے کہ اسکو برننگ ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے جو کہ مسلسل چھ ہزار سال سے جل رہا ہے۔ اسکے مرکز کی گہرائی تقریباً تیس میٹر ہے جہاں سے یہ آگ پیدا ہورہی ہے ۔کہیں شعلے سے جلتے ہیں تو کہیں سے محض دھواں نکلتا رہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ہی طرح آذربائیجان میں بھی ایک   پہاڑ ہے (تصویر اوپر ملاحظہ کیجئے) جو مسلسل چار ہزار سال سے جل رہا ہے  جبکہ ترکمانستان میں ایک دوہیکل گڑھا (تصویر اوپر ملاحظہ کیجئے) ہے جسکو "جہنم کا دروازہ" کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ گڑھامسلسل چالیس  سال سے جل رہا ہے (اسکی دریافت1971 میں ہوئی)۔۔ 

Monday, December 9, 2019

Scholarships for MS & PhD (Last Date 12th February 2020)

Scholarships for MS & PhD

         (Last Date 12th February 2020)

Search Results

Web results

                       King Fahd University of Petroleum & Minerals

                                                   KFUPM


Excellent opportunities for our students and young faculty members for Master's and PhD.

Details of the KFUPM Scholarship for MS and Ph.D.:

Location: Saudi Arabia
Opportunity: Scholarship
Program: Fully Funded
Eligible Region: All
Deadline  Sep. 25, 2019 & Feb.12. 2020

About the Program:

This is a Master & Ph.D. Scholarship program and offers All Subjects (Engineering, Sciences, and Business) to study in Saudi Arabia. Students from any Region are welcomed to apply for Fully Funded Master & Ph.D. Scholarship.

Following Fields are Available for this Scholarship:

​Accountancy

Aerospace Engineering

Applied Statistics

Architectural Engineering

Business Administration.

Chemical Engineering.

Chemistry

City & Regional Planning

Civil & Environmental Engineering

Computer Engineering

Computer Networks

Computer Science

Construction Engineering & Management

Electrical Engineering

Environmental Sciences

Geology

Geophysics

Industrial & Systems Engineering

Information Assurance & Security

​Life Sciences

Materials Science & Engineering

Mathematical Sciences

Mechanical Engineering

Medical Physics

Petroleum Engineering

Physics

Software Engineering

Systems & Control Engineering

Telecommunication Engineering

Eligibility Criteria:

For Master: A four-year Bachelor’s Degree required.

For Ph.D.: An M.S. degree in engineering or science required.

A minimum GPA of 3.00 on a scale of 4.00.

Required Documents:

Copy of Passport.
Complete Official Transcript.
Statement of Purpose.
Recommendation letters.
Academic Certificates.
GMAT Score.
TOEFL or IELTS score.
GRE Score

http://www.kfupm.edu.sa/deanships/dgs/Pages/en/Full-MS-PhD-Scholarships-Opportunity.aspx

آسٹریلیاء - کنگروز کا ملک (مختصر تعارف)




Saturday, December 7, 2019

برطانیہ کے شہر کیمبر ج میں پہلی ماحول دوست مسجد

                                          برطانیہ کے شہر کیمبر ج میں پہلی ماحول دوست مسجد

برطانوی شہر کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کردیا۔23ملین پاؤنڈ  (پاکستانی تقریباً 4ارب 68کروڑ روپے)  کی مالیت سے تعمیر ہونے والی اس مسجد میں بیک وقت ایک ہزار (1000)  نمازی نماز پڑھ سکیں گے۔  مسجد کی زیر زمین بنائی گئی کار پارکنگ میں 80سے زائد گاڑیاں اور 300  کے  قریب سائیکلیں پارک کی جاسکیں گی۔ مسجد کو مارکس بار فیلڈآرکیٹیکٹس کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کو ماحول دوست بنانے کے لئے ایسے درختوں کی لکڑیاں حاصل کی گئی ہیں جنکے کٹوتی سے جنگلات کو نقصان نہیں ہوتا۔ جب کہ مسجد کی تعمیر میں چھت کو اس طرح Design  کیا گیا ہے کہ  روشنی سارا سال اندر آتی رہے۔

(بشکریہ  روزنامہ جنگ کراچی،  مورخہ  06 جون 2019)

پنجاب، میٹرک امتحانات آن لائن فارم وصولی کی تاریخ میں توسیع



اشتہارات اور سماج میں تبدیلی، وقت کی ضرورت۔۔۔


سی ایس ایس (C.S.S) کی عمر کی حد 28 کرنے پر غور