Wednesday, January 29, 2020

برطانیہ کا دنیا بھر کے ریاضی دان، محققین اور سائنسدانوں کو اپنے ملک آمد کی پیشکش

برطانیہ کا بریگزٹ سے چند روز قبل سائنسدانوں کے لئے نئی گلوبل ٹیلنٹ ویزا پالیسی کا اعلان

ریاضی دان، تحقیق کار اور سائنسدان مستفید ہوسکیں گے۔ اسکیم آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگی۔ بورس جانسن کا یورپی یونین سے آزاد تحریک ختم کرنے کا اعلان

تفصیلات:

 برطانوی حکومت نے بریگزٹ سے علیحدگی سے چند روز قبل ہی نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے ریاضی دانوں، محققین اور سائنس دانوں کو اپنے ملک میں مدعو کرلیا۔ برطانیہ نے گلوبل ٹیلنٹ ویزا اسکیم کو ٹائرون ویزا کی جگہ پیش کیا ہے اور یہ نئی ویزا پالیسی آئندہ ماہ سے نافذالعمل ہوجائے گی۔ یہ اعلان گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین و غیر یورپی یونین شہریوں کے لئے یکم جنوری 2021 میں نئے امیگریشن سسٹم کو متعارف کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں میتھ مٹیکل سائنسز ریسرچ کے لئے اضافی 300 ملین پاؤنڈز کے فنڈ فراہم کرے گی۔

بحوالہ: روزنامہ ایکسپریس کراچی مورخہ 28 جنوری 2020

No comments:

Post a Comment